کراچی،دومختلف کارروائیوں میں دو دہشت گرد ہلاک
کراچی،دومختلف کارروائیوں میں دو دہشت گرد ہلاک-سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور وفاقی حساس ادارے کی 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں،فائرنگ کے تبادلے
کراچی،دومختلف کارروائیوں میں دو دہشت گرد ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور وفاقی حساس ادارے کی 2 مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران ہونے والے مقابلوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ جمالی پلسپر ہائی وے پر کی گئی،
جس میں فتنہ الخوارج کا دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی،
ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی کلنگ میں ملوث تھا۔دوسری کارروائی سندھ رینجرز کے ہمراہ گلبائی شیر شاہ کے علاقے میں کی گئی،
اس کارروائی کے دوران ہونے والے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت ضیا الرحمٰن کے نام سے ہوئی۔
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
سخت نا پسند
0 Votes
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
ٹھیک ہے
0 Votes
اچھی ہے
0 Votes
بہت اچھی ہے
0 Votes
