مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع البقمی کی ملاقات

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 3 منٹ 1
مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع البقمی کی ملاقات
مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع البقمی کی ملاقات

مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع البقمی کی ملاقات- وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے شہریوں کو پنجاب کے سیاحتی مراکز کے دوروں کی دعوت دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع البقمی نے ملاقات کی، جس کے دوران وزیرِ اعلی پنجاب نے خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کے لیے ریاض میں پیوٹ روڈ شو کے انعقاد پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔پنجاب سے لائیو اسٹاک، بیف، پولٹری، آم، کینو، آلو، شریمپ ایکسپورٹ میں 500 بلین روپے سے زیادہ کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب 9.8 ارب ڈالرز کے ساتھ پاکستان کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی شہروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، مکہ دفاعی معاہدہ خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیرِاعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے، مشترکہ اقتصادی طاقت مشترکہ سلامتی کی یقینی ضامن ہے۔ڈاکٹر راجع البقمی نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو سراہتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے لیے پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔سعودی سفیر نے مملکت کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے تمام اقدامات پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ورثہ، مغلیہ یادگاروں سے لے کر زندہ روایات تک، اپنے آپ میں ایک کشش ہے، لاہور کی مہمان نوازی، کھانا، گرم جوشی پاکستان اور اس سے باہر بھی مشہور ہے۔

تان کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی شہروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، مکہ دفاعی معاہدہ خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وزیرِاعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے،

مشترکہ اقتصادی طاقت مشترکہ سلامتی کی یقینی ضامن ہے۔ڈاکٹر راجع البقمی نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو سراہتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے لیے پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔سعودی سفیر نے مملکت کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے تمام اقدامات پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ورثہ، مغلیہ یادگاروں سے لے کر زندہ روایات تک، اپنے آپ میں ایک کشش ہے، لاہور کی مہمان نوازی، کھانا، گرم جوشی پاکستان اور اس سے باہر بھی مشہور ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں