حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
حماد اظہر کو پولیس کی جانب سے عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا، جہاں تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور پولیس کے مطابق حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً تین برس سے روپوش تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر کو عدالت میں پیش کرنے کا مقصد مقدمات کی تفتیش آگے بڑھانے کے لیے قانونی ریمانڈ حاصل کرنا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے حماد اظہر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا اور گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
