جتنی رکاوٹیں ڈال لو،کراچی لازمی پہنچوں گا:سہیل آفریدی

جتنی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا:سہیل آفریدی-سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

جتنی رکاوٹیں ڈال لو،کراچی لازمی پہنچوں گا:سہیل آفریدی-وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود وہ کراچی ضرور پہنچیں گے۔

ٹنڈو جام ٹول پلازا، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت ان واقعات کی ذمہ دار نہیں تو پھر واضح کیا جائے کہ یہ سب کون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مہمانوں کے استقبال کی روایت رہی ہے، تاہم راستے میں چاہے کتنی ہی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، وہ کراچی پہنچے بغیر سندھ سے واپس نہیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الزام عائد کیا کہ صرف حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی عوام کے مینڈیٹ کو متاثر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مخصوص خاندان طویل عرصے سے پنجاب اور سندھ میں اقتدار میں آتے رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ خود ایک عام کارکن کے طور پر سیاسی سفر کا آغاز کر چکے ہیں اور ماضی میں جلسوں میں کبھی پیدل جبکہ کبھی رکشے کے ذریعے بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عام لوگوں اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے، جبکہ آنے والے وقت میں یہی نوجوان ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes