آزاد جموںو کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کرنل (ر) وقار نور،چوہدری اظہر صادق،عبدالرحمن آرائیں،راجہ ثاقب مجید،ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،راجہ ریاست، سردار میر اکبر،عمیر نعیم شامل

آزاد جموںو کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا- آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل  ہو گیا  ہے، نئی کابینہ
میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب صدر ہائوس مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات  نے شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، اراکین قانون ساز اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران ، بیورو کریسی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سپیکر وقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں کرنل (ر) وقار نور،اظہر صادق،عبدالرحمن آرائیں،راجہ ثاقب مجید،ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،راجہ ریاست، سردار میر اکبر،عمیر نعیم شامل ہیں ۔ کابینہ کے حلف کے ساتھ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ اب وزراء کو محکموں کی تقسیم اور حکومتی امور کو مزید فعال بنانے کا عمل آگے بڑھے گا۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کی جانب سے کابینہ کی تشکیل کے بعد نئی حکومت نے انتظامی امور کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھانے کا مرحلہ شروع کردیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 8 وزرا کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وزرا کو محکموں کے قلمدان تفویض کرنے کا عمل بعد میں مکمل کیا جائے گا۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر تقریب میں توجہ کا مرکز رہے اور منتخب ارکان اسمبلی ان کے اردگرد موجود تھے۔ ۔

تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری صدارتی امور جاوید الحسن جاوید نے سراانجام دیے ۔قبل ازیں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد نے کابینہ اراکین کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes