اردن میں ایرانی حملے، امریکی ایف-15 اور اے-10 طیارے متاثر
فائل فوٹو
اردن میں ایرانی حملے، امریکی ایف-15 اور اے-10 طیارے متاثر-اردن میں واقع موفق سلطی ایئر بیس پر ایرانی حملوں کے دوران امریکی فوج کے متعدد لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز نے صورتحال سے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں تقریباً 8 ایف-15 لڑاکا طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم انہیں بعد میں دوبارہ آپریشنل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں امریکی فضائیہ کے اے-10 تھنڈر بولٹ طیارے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک بازو متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران اردن میں موجود امریکی افواج نے دفاع کے لیے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل فائر کیے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے پیٹریاٹ میزائلوں اور دیگر جدید ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متعدد ٹینکروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ اردن میں موجود امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، تاہم ان دعوؤں کی تفصیلات کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہوسکی۔
