ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨317.37 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

عمان اور ایران کا بحری تعاون مضبوط بنانے اور رابطے بڑھانے کا اعلان

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
عمان اور ایران کا بحری تعاون مضبوط بنانے اور رابطے بڑھانے کا اعلان

عمان اور ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس پیش رفت کا اظہار دونوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیا گیا، جو عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں عمانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے نمائندے شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الہنائی نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے انجام دی۔

عمانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام، بحری سلامتی، جہاز رانی اور بحری خدمات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس اہم بحری گزرگاہ میں تعاون کے لیے ایک مؤثر فریم ورک پر بھی غور کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ عمان اور ایران نے مشترکہ مفادات، خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قانون کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کی حیثیت سے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم آبی گزرگاہ میں استحکام اور محفوظ بحری نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔