اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

بھارت میں نمازِ عید اور قربانی پر پابندیاں

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بھارت میں نمازِ عید اور قربانی پر پابندیاں

بھارت میں نمازِ عید اور قربانی پر پابندیاں-ان اقدامات کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا ہے۔بھارت میں عیدالاضحیٰ سے قبل نمازِ عید اور قربانی کے حوالے سے پابندیوں اور سخت ہدایات کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے قربانی اور مذہبی سرگرمیوں سے متعلق نئی وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے بقر عید کے موقع پر قربانی اور نمازِ عید کے حوالے سے سخت موقف سامنے آیا ہے۔

اسی طرح اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ نے بھی عید کے دوران سڑکوں پر مذہبی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی تنبیہ جاری کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔