ایران افزودہ یورینیئم امریکا کو دے یا تباہ کرے،ٹرمپ،ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے معاملے پر مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
ان کے مطابق ایران کو یہ مواد یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے وہاں تباہ کیا جا سکے، یا پھر کسی باہمی طور پر طے شدہ مقام پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی نگرانی میں اسے ختم کیا جائے گا۔
دوسری جانب گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم ایران میں موجود ہے اور وہیں رہے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق معلومات نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو بہت مضبوط اور مؤثر ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اور یہ سابقہ امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے مختلف ہوگا۔