اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

تہران سے واپسی پر محسن نقوی کی مبارکباد

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
تہران سے واپسی پر محسن نقوی کی مبارکباد

تہران سے واپسی پر محسن نقوی کی مبارکباد-پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ تہران سے واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے فون کر کے مذاکرات میں پیش رفت پر مبارکباد دی۔

رضا امیری کے مطابق یہ پیش رفت ایران کے مضبوط مؤقف، اس کی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور بہادر عوام کی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں نے بھی خطے میں مثبت ماحول پیدا کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ اگر فریقین سنجیدگی دکھائیں تو خطے میں پائیدار امن کی امید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔