چین،کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا،82 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور لاپتہ، امدادی کارروائیاں جاری
چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی تاہم بعد ازاں چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو چکی ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔