اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ایران امریکہ ڈیل کا مسودہ فائنل ہو گیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران امریکہ ڈیل کا مسودہ فائنل ہو گیا

ایران امریکہ ڈیل کا مسودہ فائنل ہو گیا ہے-العربیہ نیوز کہہ رہا ہے کہ ایران امریکہ ڈیل کا مسودہ فائنل ہو گیا ہے۔

اس نیوز آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مصالھت کاری کامیاب ہو گئی ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا جامع معاہدہ کا مسودہ تقریباً فائنل ہو گیا ہے۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ بندی کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کا حتمی مسودہ (Draft) آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور اس کے اہم نکات کا اعلان جلد متوقع ہے۔ سعودیعرب کے میڈیا نیٹ ورک Al Arabiya نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے آج جمعرات کی شب کچھ دیر پہلے یہ رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین متن (Wording) کو حتمی شکل دینے کے لیے پسِ پردہ سرگرمیاں انتہائی تیز ہو چکی ہیں۔
اس اہم سفارتی پیش رفت کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:

سعودیعرب کے میڈیا نیٹ ورک Al Arabiya نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے آج جمعرات کی شب کچھ دیر پہلے یہ رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین متن (Wording) کو حتمی شکل دینے کے لیے پسِ پردہ سرگرمیاں انتہائی تیز ہو چکی ہیں۔
اس اہم سفارتی پیش رفت کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:

پاکستان کا ثالثی کردار
دو روز سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ن تہران مین ہیں۔ یہ ان کا ایک ہفتے میں تہران کا دوسرا وزٹ ہے۔ محسن نقوی نے تہران کے ہنگامی دورے کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ امریکہ کی تجاویز کو تفصیل کے ساتھ ڈسکس کیا اور امریکی تجاویز ایرانی قیادت تک پہنچائیں۔
اس سے پہلے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی غالباً آج تہران کا اہم دورہ کر رہے ہیں، جہاں اس فائنل مسودے کے حوالے سے باضابطہ پیش رفت متوقع ہے۔

مذاکرات کا اگلا دور مجوزہ معاہدے کے حتمی نکات پر ایران اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان تفصیلی بات چیت کے لیے مذاکرات کا اگلا باقاعدہ دور حج (عید الاضحیٰ) کے بعد اسلام آباد میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

 

جنگ بندی کا فریم ورک کچھ عرصے سے جاری شدید فوجی و اقتصادی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے مابین عبوری جنگ بندی اور ایک “ون پیج میمورنڈم” (One-page Memo) پر کام ہو رہا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ کا خطرہ ٹل سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔