اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بل کی ابتدائی منظوری-اسرائیلی پارلیمنٹ میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق پیش کیے گئے بل کو ابتدائی منظوری حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کی بحث مزید تیز ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ارکان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں منظوری ملنے کے بعد اب اس بل کو مزید پارلیمانی مراحل سے گزرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق بل کو حتمی قانون بننے کے لیے مزید تین بار پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہوگی۔ اگر یہ تمام مراحل مکمل ہوگئے تو اسرائیل میں نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ پیش رفت اسرائیلی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے، جبکہ حکومتی اتحاد کو بھی سیاسی دباؤ کا سامنا ہے۔