ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

زنجان میں ڈیمائننگ کے دوران دھماکا،پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
زنجان میں ڈیمائننگ کے دوران دھماکا،پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

زنجان میں ڈیمائننگ کے دوران دھماکا، پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق۔ایران کے شہر زنجان کے قریب ڈیمائننگ آپریشن کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران مختلف علاقوں میں گرائے گئے ایسے بم اور بارودی مواد، جو فوری طور پر پھٹ نہیں سکے تھے، انہیں صاف کرنے کا عمل جاری تھا۔ اس دوران اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان سامنے آیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں کلسٹر بم اور دیگر فضائی بارودی مواد موجود تھا جو خطرناک حالت میں زمین میں دبے ہوئے تھے۔ ڈیمائننگ ٹیم ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کے مشن پر کام کر رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق ایسے نہ پھٹنے والے جنگی ہتھیار طویل عرصے تک خطرہ بنے رہتے ہیں اور ان کو ہینڈل کرنا انتہائی حساس اور جان لیوا عمل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی علاقوں میں جنگی اثرات باقی ہیں اور ان علاقوں کو صاف کرنے کے آپریشن جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔