ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سامنے آگئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سامنے آگئی

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سامنے آگئی۔امریکی حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سامنے آگئی۔

امریکی اخبار’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ایران کی نئی تجاویزکی تفصیلات سامنے لے آیا۔ایران نے نئی تجاویز میں امریکا کو حملےروکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلےآبنائےہرمز کھولنےکی پیشکش کی ہے۔

ایران کی جانب سے کہاگیاہے کہ جوہری پروگرام پربات چیت بعد میں پہلے پابندیوں میں نرمی چاہتےہیں، امریکا نئی پیشکش پر کھلے ذہن کےساتھ آئےتو اسی ہفتےمذاکرات کیلئےتیارہیں۔

ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا،جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دی ہیں۔

عباس عراقچی نےسعودی عرب، قطر،ترکیہ،مصر،عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کہاکہ ایران سفارتکاری کاراستہ کھلا رکھنےکےلیےتیارہے،مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔