ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ سے 9 افراد شہید

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ سے 9 افراد شہید

باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ سے 9 افراد شہید ہوئے۔جانی نقصان کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق سرحدی علاقے میں سول آبادی پر فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد شہید ہوئے جن میں 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات مارچ اور اپریل 2026 کے دوران باجوڑ کے مختلف سرحدی علاقوں، بالخصوص ماموند اور سلارزئی میں پیش آئے جہاں مبینہ طور پر مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری فہرست میں تمام شہداء اور زخمیوں کے نام شامل ہیں جس کے بعد واقعے میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

مقامی افراد نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں صرف سرحد پار موجود عسکری ٹھکانوں اور پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کسی بھی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر، کرم اور وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں شہری آبادی متاثر ہوئی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔