اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

رقم کیلئے بھائی بہن کی قبر کھود کر بینک پہنچ گیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
رقم کیلئے بھائی بہن کی قبر کھود کر بینک پہنچ گیا

رقم کیلئے بھائی بہن کی قبر کھود کر بینک پہنچ گیا-بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شہری اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے اس کی قبر سے باقیات نکال کر بینک پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیانالی گاؤں کے رہائشی جیتو منڈا نے اپنی مرحوم بہن کالرا منڈا کے اکاؤنٹ میں جمع 19 ہزار 300 روپے نکلوانے کی کوشش کی۔ خاتون کا انتقال تقریباً دو ماہ قبل ہو چکا تھا جبکہ ان کا شوہر اور اکلوتا بچہ بھی پہلے ہی وفات پا چکے تھے، جس کے بعد جیتو ان کا واحد قریبی رشتہ دار تھا۔

رپورٹس کے مطابق بینک انتظامیہ نے رقم جاری کرنے کے لیے دستاویزات اور قانونی ثبوت طلب کیے، جن میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور وراثتی کاغذات شامل تھے۔ جیتو کے پاس یہ دستاویزات موجود نہیں تھیں اور اسے قانونی عمل کے بارے میں بھی واضح معلومات نہیں تھیں۔

اس صورتحال کے بعد جیتو نے مبینہ طور پر اپنی بہن کی قبر کھود کر اس کی باقیات نکالیں، انہیں کپڑے میں لپیٹا اور بینک لے گیا۔ اس واقعے پر بینک عملے اور مقامی افراد میں شدید حیرت اور تشویش پائی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔