ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

عباس عراقچی کا دو روز میں دوسرا دورہ اسلام آباد مکمل،تہران روانہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
عباس عراقچی کا دو روز میں دوسرا دورہ اسلام آباد مکمل،تہران روانہ

عباس عراقچی کا دو روز میں دوسرا دورہ اسلام آباد مکمل،تہران روانہ-ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دو روز کے دوران اپنے دوسرے مختصر دورۂ پاکستان کے بعد تہران واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دورۂ اسلام آباد کے دوران عباس عراقچی نے پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، جاری سفارتی رابطوں اور امریکا کے مؤقف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان پہنچنے سے قبل دوحہ اور مسقط میں بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ اس سے قبل وہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران بھی پاکستان میں مصروف رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی ایرانی ایئرلائن کے خصوصی طیارے کے ذریعے رات گئے چکلالہ ایئربیس پہنچے تھے، جہاں سے انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کیا۔

یہ مسلسل سفارتی سرگرمیاں خطے میں بڑھتی ہوئی سیاسی اہمیت اور ایران کے مختلف ممالک کے ساتھ روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔