ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

اسلام آباد میں مذاکرات کےلئے کون کون آ رہا ہے؟

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
اسلام آباد میں مذاکرات کےلئے کون کون آ رہا ہے؟

واشنگٹن سے جاری بیان میں وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر سٹیوو وٹکوف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر ہفتے کی صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایرانی وفد کے ساتھ اہم بات چیت میں حصہ لیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس وقت امریکا میں ہی موجود رہیں گے اور صورتحال کی نگرانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے رابطہ کر کے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دیگر اعلیٰ حکام کو بھی پاکستان روانہ کرنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے، تاکہ مذاکراتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔