ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد،مسقط اور ماسکو کا دورہ

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد،مسقط اور ماسکو کا دورہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اہم سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وہ آج شام اپنے دورے پر روانہ ہوں گے، جس کے دوران مختلف ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی شیڈول کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پہلے اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ پاک حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے بعد وہ مسقط جائیں گے، جہاں خلیجی خطے کی صورتحال اور سفارتی ہم آہنگی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

دورے کے آخری مرحلے میں ماسکو میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول ہیں، جہاں عالمی و علاقائی معاملات، خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی پر مشاورت کی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ موجودہ علاقائی حالات میں ایران کی سفارتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔