اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 172 ڈالر سستا ہو کر 4721 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ برینٹ خام تیل تقریباً 67 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں مجموعی طور پر 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔