ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

راولپنڈی اور مری گلیات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
راولپنڈی اور مری گلیات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

راولپنڈی: طوفانی بارشوں اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر مری اور گلیات کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں مری، گلیات اور گردونواح میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یکم سے 10 اپریل تک علاقے میں موسم غیر مستحکم رہے گا جبکہ بعض دنوں میں صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے، خاص طور پر 3 اور 4 اپریل کو شدید بارش اور دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ مری میں بارش کا امکان زیادہ ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر روانگی سے قبل موسم کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں، پہاڑی راستوں پر احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات پیش آسکتے ہیں، اس لیے شہری اور سیاح محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے حتیٰ الامکان گریز کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔