ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

فیس بک سے کمانے کا نیا ذریعہ،ایک ہزار ڈالرز ماہانہ!

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
فیس بک سے کمانے کا نیا ذریعہ،ایک ہزار ڈالرز ماہانہ!

میٹا نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے کمائی کا ایک نیا موقع متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت فیس بک پر متحرک کریئیٹرز ماہانہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد ایسے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے جو پہلے سے دیگر پلیٹ فارمز پر مقبول ہیں۔ اس حوالے سے ایک خصوصی “کریئیٹر فاسٹ ٹریک پروگرام” شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے منتخب افراد کو بہتر رسائی اور مالی فوائد فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اگر کسی صارف کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر ایک لاکھ فالوورز موجود ہیں تو وہ اس پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار ڈالر تک کما سکتا ہے۔ اسی طرح دس لاکھ یا اس سے زائد فالوورز رکھنے والے افراد کو تین ہزار ڈالر ماہانہ تک دیے جا سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے صارفین کو اپنی ویڈیوز فیس بک پر باقاعدگی سے شیئر کرنا ہوں گی۔ خاص طور پر پہلے 30 دنوں میں کم از کم 15 ریلز اپلوڈ کرنا ضروری ہوگا، جو کم از کم 10 مختلف دنوں میں پوسٹ کی جائیں۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی تین ماہ تک یہ آمدنی یقینی ہوگی، جس کے بعد کریئیٹرز کو فیس بک کے باقاعدہ مونیٹائزیشن سسٹم تک رسائی دی جائے گی، جہاں وہ اپنی کارکردگی کے مطابق مزید کما سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام زیادہ سے زیادہ کریئیٹرز کو فیس بک پر لانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، کیونکہ اس وقت زیادہ تر مقبول صارفین دیگر پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، جہاں صارفین کی تعداد اربوں میں ہے اور کمپنی مسلسل اپنے نظام کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔