ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟

لاہور: حکومتِ پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے خصوصی مالی امداد فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی امدادی رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے تاکہ وہ رمضان کے دوران اپنی بنیادی ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔

حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے راشن کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک مالی مدد پہنچانا ہے۔

رقم حاصل کرنے کے لیے وہ افراد اہل ہوں گے جو پنجاب سوشل سیکیورٹی پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں اور انہیں بینک کی جانب سے رقم کی دستیابی کا پیغام موصول ہو چکا ہے۔

امدادی رقم وصول کرنے کے لیے شہریوں کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔ متعلقہ بینک ایجنٹ کو وہی موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا جو اسکیم میں رجسٹرڈ ہے، جبکہ بینک کی جانب سے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ بھی دکھانا ہوگا۔

شہری یہ رقم قریبی بینک ایجنٹس جیسے ایچ بی ایل کنیکٹ، یو بی ایل اومنی یا الفا پے کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ ایجنٹ کے پاس بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد رقم فراہم کر دی جائے گی اور اس حوالے سے موبائل فون پر تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی خفیہ معلومات، پن کوڈ یا دیگر حساس تفصیلات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔