ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار

ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار-ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مرد اور خاتون کے جوتوں سے 800 گرام آئس اور 600 گرام چرس برآمد کی گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی بس ٹرمنل کے قریب ایک ملزم سے 8 کلوگرام چرس برآمد کر کے حراست میں لیا گیا۔ چونگی نمبر 26 کے قریب ایک گاڑی سے 5.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم موقع پر گرفتار ہوا۔ شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ایک سٹیل الماری سے 5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر گاڑی کی تلاشی کے دوران 1.2 کلوگرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد ہوئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔