ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

ن لیگ برطانیہ کی اہلیہ حنا ملک انتقال کرگئیں

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ن لیگ برطانیہ کی اہلیہ حنا ملک انتقال کرگئیں

لندن: مسلم لیگ (ن) کے برطانیہ میں سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ و افسوس کا سبب بنی۔

مرحومہ حنا ملک نہایت ملنسار، بااخلاق اور محب وطن شخصیت کی مالک تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی مخلص اور متحرک رہنما رہیں اور ہمیشہ اپنے شوہر اقبال سندھو کے ساتھ سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں۔

حنا ملک ایک بااعتماد موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں اور ہر موضوع پر مدلل گفتگو اور لوگوں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ انہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ خصوصی قربت حاصل تھی اور وہ اکثر اپنی یادیں عوامی محافل میں شیئر کیا کرتی تھیں۔

مرحومہ خواتین کی خودمختاری، سماجی بہبود اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں اور برطانیہ میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔