ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے دنیا سے رخصت

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے دنیا سے رخصت

13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے دنیا سے رخصت-مری یونین کونسل دیول میں قتل ہونے والے 13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالمعیز کے قتل کو دس روز گزر چکے ہیں تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ مقتول کی والدہ اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں دیکھنے کی خواہش لیے مسلسل انصاف کی تلاش میں رہیں، مگر انہیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کے غم اور انصاف نہ ملنے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ ان کی وفات کے بعد لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالمعیز کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے تاکہ مرحومہ ماں کی روح کو سکون مل سکے۔

پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ اہلِ علاقہ نے حکام سے جلد پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔