پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار سنچری اسکور کی، جو 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست رہی۔ پاکستان نے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کو صرف 97 رنز پر آؤٹ کر کے فتح حاصل کی۔ شاندار کارکردگی کے سبب صاحبزادہ فرحان کو میچ کا پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، لیکن انہوں نے صائم اور سلمان آغا کے ساتھ پارٹنرشپ بنا کر اسکور اچھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑا وقت لے کر بیٹنگ کرنے اور پارٹنرشپ قائم کرنے سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔
صاحبزادہ فرحان نے مزید کہا کہ ان کے کرکٹ آئیڈل احمد شہزاد ہیں، جنہیں دیکھ کر انہوں نے کرکٹ شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی احمد شہزاد کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا اور کبھی بیٹنگ میں مسئلہ آئے تو رہنمائی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد ان کے فیورٹ کرکٹر ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی فالو کرتے ہیں۔