ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.75 🇪🇺 یورو ₨317.67 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.79 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.07 🇦🇪 درہم ₨75.63 🇨🇳 چینی یوان ₨40.93

ٹرمپ کا ایران سے متعلق سخت مؤقف،معاہدہ یا فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ کا ایران سے متعلق سخت مؤقف،معاہدہ یا فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کرے گا یا پھر فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایرانی ریڈار نظام بھی تباہ کر دیے گئے، جس کے باعث ایران کی دفاعی استعداد متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ نے ایسی سخت بحری ناکہ بندی نافذ کی جس کے دوران کئی ہفتوں تک کوئی جہاز اس پابندی کو عبور نہیں کر سکا۔ ان کے مطابق بعد ازاں ممکنہ سفارتی پیش رفت کے پیش نظر ناکہ بندی میں نرمی کی گئی، اور اب بھی معاہدے کا امکان موجود ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ہر صورت اپنے مقاصد حاصل کرے گا، چاہے وہ سفارتی معاہدے کے ذریعے ہوں یا دیگر اقدامات کے ذریعے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات اور معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ عام ایرانی عوام کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکہ ایران کے بنیادی ڈھانچے، بشمول پلوں، بجلی کے نظام اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی صدر ٹرمپ ایران کے حوالے سے سخت بیانات دے چکے ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی قیادت کو اہم فیصلوں کے لیے محدود وقت دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔