ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.75 🇪🇺 یورو ₨317.67 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.79 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.07 🇦🇪 درہم ₨75.63 🇨🇳 چینی یوان ₨40.93

گروپ کیپٹن عاصم طارق شہادت کیس،ملزم سعد عباسی 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
گروپ کیپٹن عاصم طارق شہادت کیس،ملزم سعد عباسی 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

اسلام آباد: گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی شناخت پریڈ کرانا ضروری ہے، جبکہ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں دو چشم دید گواہ بھی موجود ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران جج نے ملزم سے واقعے سے متعلق سوال کیا، جس پر ملزم نے اپنا مؤقف پیش کیا۔ جج نے اس جواب پر اپنے ریمارکس بھی دیے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مارگلہ میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ہراساں کیے جانے پر مداخلت کی، جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شناخت پریڈ کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔