ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.75 🇪🇺 یورو ₨317.67 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.79 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.07 🇦🇪 درہم ₨75.63 🇨🇳 چینی یوان ₨40.93

اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ،3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ،3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

 بیروت: جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں تین خواتین سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حملہ نبیطیہ الفوقہ کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب ایک گاڑی ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون سے داغا گیا گائیڈڈ میزائل براہِ راست گاڑی پر آ لگا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی کے فریم ورک کے باوجود پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے حملوں کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔