ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨316.52 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.85 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.88

دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں جا گری،16 افراد جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں جا گری،16 افراد جاں بحق

دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں جا گری،16 افراد جاں بحق-خیبر پختونخوا کے علاقے دانہ سر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور تمام متاثرین تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکار متاثرہ افراد کی بحفاظت منتقلی میں مصروف ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔