جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، کگیسو ربادا انجری کا شکار

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ربادا دائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں

جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، کگیسو ربادا انجری کا شکار-جنوبی افریقا کے تجربہ کار فاسٹ بولر کگیسو ربادا انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ربادا دائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید کم از کم ساڑھے چار ہفتے درکار ہوں گے۔

بورڈ نے فاسٹ بولر کی انجری کی نوعیت یا گریڈ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم طویل بحالی کے باعث ان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت ممکن نہیں رہی۔

کگیسو ربادا کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت بھی ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے متوقع ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ربادا کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی بحالی اور فٹنس میں ہونے والی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ربادا کی عدم دستیابی جنوبی افریقی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دی جارہی ہے، کیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی رفتار و تجربہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اہم کردار ادا کرسکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes