مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک-سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک-بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گاڑی میں موجود تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں کمانڈر نقیب بھی شامل تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes