ن لیگ کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد فائرنگ سے جاں بحق
ن لیگ کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد فائرنگ سے جاں بحق
ن لیگ کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد فائرنگ سے جاں بحق-پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد مریدکے سے لاہور آ رہے تھے کہ فیروز والہ میں سی سی ڈی دفتر کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں رہائش پذیر تھے۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق واقعے کو قاتلانہ حملہ قرار دینا فی الحال قبل از وقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شیخ شبیر احمد کی کسی سے دشمنی کا علم نہیں ہوا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
