تیسرا ٹیسٹ:رضا اللہ کی جارحانہ بیٹنگ،انگلینڈکو 130رنزکا ہدف
تیسرا ٹیسٹ:رضا اللہ کی جارحانہ بیٹنگ،انگلینڈکو 130رنزکا ہدف
تیسرا ٹیسٹ:رضا اللہ کی جارحانہ بیٹنگ،انگلینڈکو 130رنزکا ہدف-پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار مزاحمت کرتے ہوئے اننگز کی شکست کا خطرہ ٹال دیا۔ رضا اللہ نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر پاکستان کو اہم برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے۔ رضا اللہ نے محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ پر 121 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس کے باعث پاکستان اننگز کی شکست سے بچنے میں کامیاب رہا۔
رضا اللہ نے اپنی اننگز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ محمد عباس نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اذان اویس نے 59، بابر اعظم نے 76 جبکہ شان مسعود نے 95 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے اٹکنسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رابنسن، لارنس اور ٹنگ نے 2،2 پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے 449 رنز بنا کر انگلینڈ کے سامنے 130 رنز کا ہدف رکھ دیا۔
