رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر

رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر-دونوں کھلاڑیوں نے اپنی متعلقہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے

رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر-پاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنی متعلقہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، جس کے باعث ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے مطلوبہ فٹنس رپورٹ موجود نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کروانا اور ان کی رپورٹس جمع کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ تاہم محمد رضوان اور امام الحق کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے پاس دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ رپورٹس موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور رپورٹ جمع نہ ہونے کے باعث دونوں کرکٹرز پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے لیے اہل نہیں رہے۔

محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں۔ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی کے باعث رضوان کو ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔ سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈول ہے۔

دوسری جانب امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں، جس کا پہلا میچ پی ٹی وی کے خلاف مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes