صدر آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے-صدارتی آفس کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی صدر کی وطن واپسی کی تصدیق کی گئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے-صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدارتی آفس کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی صدر کی وطن واپسی کی تصدیق کی گئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے آسٹریا میں چند روز قیام کے بعد لندن کا رخ کیا تھا، جہاں وہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک مقیم رہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں قیام کے دوران صدر مملکت نے مختلف طبی معائنے بھی کروائے۔

پاکستان روانگی سے قبل لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران طبیعت کے بارے میں سوال پر صدر زرداری نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوں۔ لندن میں قیام کے حوالے سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہاں اچھا وقت گزرا۔

صدر مملکت نے ملکی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوالات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی پاکستان واپس آئے ہیں، جبکہ ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری اور بیٹی بختاور بھٹو زرداری لندن میں موجود ہیں۔

یہ صدر آصف علی زرداری کا تقریباً 6 برس بعد برطانیہ کا پہلا دورہ تھا۔ ں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes