ایف بی آر نے دو ماہ میں ہدف سے 12 ارب زائد ٹیکس جمع کرلیا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال 31 ارب روپے زیادہ ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مقررہ ٹیکس ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرلیا۔

ایف بی آر کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران مجموعی طور پر 1722 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ اس عرصے کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 1710 ارب روپے مقرر تھا۔ اس طرح ایف بی آر نے ہدف سے 12 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس دہندگان کو مجموعی طور پر 155 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال 31 ارب روپے زیادہ ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور ریفنڈز کی ادائیگی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes