باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ،ایف سی اہلکار شہید

سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی کی، جس کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا۔

 آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید جبکہ رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی کی، جس کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک حملہ آور کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق حملے میں ملوث دیگر عناصر کی تلاش اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes