اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی-اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں
اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی مشاورت کے دوران اپوزیشن رہنما اور یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو وزیراعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت مل گئی ہے۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد صدر ہرزوگ نے بتایا کہ 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل سیاسی دھڑوں نے گاڈی آئزنکوٹ کی حمایت کی ہے، جبکہ 46 ارکان پر مشتمل دھڑوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کی سفارش کی ہے۔
اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا باضابطہ مینڈیٹ دینے سے پہلے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مزید مشاورت کریں گے تاکہ آئندہ حکومت کے حوالے سے صورتحال واضح ہو سکے۔





