مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے عرب لسٹ کا اہم فیصلہ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے عرب لسٹ کا اہم فیصلہ
نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے عرب لسٹ کا اہم فیصلہ

نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے عرب لسٹ کا اہم فیصلہ-اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ اس دوران عرب لسٹ نے اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔

عرب لسٹ میں شامل جماعت تبدیلی تحریک کے سربراہ احمد الطیبی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے آئزنکوٹ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس کے بدلے کچھ مطالبات بھی پیش کیے گئے ہیں۔

احمد الطیبی کے مطابق ان مطالبات میں عرب آبادی کے لیے سکیورٹی نیٹ ورک کی فراہمی اور عرب معاشرے کو درپیش مسائل کا فوری حل شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب لسٹ میں شامل دیگر دو جماعتوں نے تاحال اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح نہیں کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے حکومت سازی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو کنیسٹ کے ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل سیاسی دھڑوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی ہے، جبکہ 46 ارکان پر مشتمل دھڑوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کی سفارش کی ہے۔

صدر ہرزوگ کے مطابق وہ اتوار کو حکومت سازی کا باضابطہ مینڈیٹ دینے سے پہلے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے مزید بات چیت کریں گے تاکہ آئندہ حکومت کے حوالے سے صورتحال واضح ہوسکے۔

 

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں