مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

عراق کی فضائی حدود میں محدود پابندیوں کا اعلان،نوٹم جاری

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 3
عراق کی فضائی حدود میں محدود پابندیوں کا اعلان،نوٹم جاری
عراق کی فضائی حدود میں محدود پابندیوں کا اعلان،نوٹم جاری

عراق کی فضائی حدود میں محدود پابندیوں کا اعلان،نوٹم جاری-اطلاق 7 نومبر سے ہوگا اور یہ سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہے گا۔

بغداد: عراق نے اپنی فضائی حدود سے متعلق محدود پابندیوں کا نوٹم جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق 7 نومبر سے ہوگا اور یہ سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہے گا۔

عراقی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان پابندیوں کا تعلق عراقی ایئر ڈیفنس کمانڈ کی سالانہ لائیو فائر مشقوں سے ہے۔ اس دوران روزانہ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 5 سے 11 بجے تک مخصوص فضائی حدود پر پابندی عائد رہے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عراقی مقامی وقت کے مطابق یہ مشقیں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گی۔ تاہم اس دورانیے میں پورے ملک کی فضائی حدود بند نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی تمام پروازوں پر پابندی ہوگی۔

حکام کے مطابق عراق میں فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ بغداد، اربیل، سلیمانیہ اور کرکوک آنے اور جانے والی پروازوں کو طے شدہ فضائی راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں پائلٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پروازوں کے دوران ریڈار گائیڈنس پر عمل کریں تاکہ فوجی مشقوں کے دوران فضائی آمدورفت محفوظ اور منظم رکھی جاسکے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں