پاکستان کا فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ-فتح-4 کا جدید ورژن جدید ایویانکس اور جدید نیوی گیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجرباتی لانچ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-4 کا جدید ورژن جدید ایویانکس اور جدید نیوی گیشنل معاون نظام سے لیس ہے، جو طویل فاصلے پر موجود اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل میں شامل مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی جانچ اور توثیق کی گئی۔ ان نظاموں کا مقصد میزائل کی درستگی بہتر بنانے اور اس کی بقا کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
بیان کے مطابق تجرباتی لانچ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ متعلقہ ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
فتح-4 کے توسیع شدہ ورژن کے کامیاب تجربے پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور دیگر سروسز چیفس نے کامیاب تجرباتی لانچ میں حصہ لینے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔
اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے اس اہم سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر متعلقہ افراد کی تکنیکی مہارت، محنت اور عزم کو سراہا۔
