پب جی ٹاسک پربینک ڈکیتی،ملزم گھر میں گیم کھیلتے ہوئے گرفتار
پب جی ٹاسک پربینک ڈکیتی،ملزم گھر میں گیم کھیلتے ہوئے گرفتار
پب جی ٹاسک پربینک ڈکیتی،ملزم گھر میں گیم کھیلتے ہوئے گرفتار-لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب ایک نجی بینک میں جمعہ کی صبح عجیب و غریب ڈکیتی ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان ملزم سبحان نے پب جی گیم میں ملنے والے مبینہ ‘بینک روبی ٹاسک’ کے تحت یہ واردات کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔ ماسک پہنے ملزم نے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا، بینک کے کیش کاؤنٹر سے تقریباً سات لاکھ روپے نقدی لوٹی اور فرار ہو گیا۔ پوری واردات صرف نو منٹ میں مکمل ہوئی۔
سیف سٹی اور نجی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ملزم کا سراغ لگایا۔ وہ بینک سے چند منٹ کے فاصلے پر اپنے گھر میں موجود تھا۔ پولیس جب گھر پہنچی تو سبحان بریف کیس اور اسلحہ سامنے رکھ کر دوبارہ پب جی کھیل رہا تھا۔
ملزم برطانوی شہری ہے جو 16 ستمبر کو یو کے سے پاکستان آیا تھا۔ اس کا پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے خاندان سے رقم نہ ملنے پر مالی مشکلات کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پب جی جیسی گیمز سے دور رکھیں کیونکہ ایسی گیمیں جنون پیدا کر سکتی ہیں۔
