وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات،خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں کا امکان

وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات-ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات-وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے آج رات اہم فیصلے متوقع ہیں، تاہم ان فیصلوں کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔