فیس بک مونیٹائزیشن کا ٹول کیسے حاصل کریں؟-پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کمپنی نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
نئی معلومات کے مطابق اب کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیس بک سے آمدن حاصل کرنا نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بعض پیجز اور اکاؤنٹس کے لیے نیا معیار متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اگر کوئی صارف 28 دن کے اندر اپنے پیج پر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی دی جا سکتی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیوز، ریلز اور دیگر مواد سے آمدن حاصل کر سکیں گے۔
اس سے قبل مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط رکھی گئی تھیں جن میں 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم اور مخصوص ویڈیو اپلوڈز شامل تھے، جس کے باعث نئے کریئیٹرز کے لیے آمدن حاصل کرنا مشکل تھا۔
ماہرین کے مطابق اس تبدیلی سے نئے اور ابھرتے ہوئے کانٹینٹ کریئیٹرز کو فائدہ ہو سکتا ہے، تاہم فیس بک کی پالیسیوں اور شرائط پر عمل درآمد بدستور لازمی رہے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ نئی سہولت ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں اور محدود اکاؤنٹس کو ہی اس کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔