ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨280.40 🇪🇺 یورو ₨321.59 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.89 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.77 🇦🇪 درہم ₨76.35 🇨🇳 چینی یوان ₨41.33

تیزاب گردی کا شکارلیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کیلئے امریکا منتقلی کا فیصلہ

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
تیزاب گردی کا شکارلیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کیلئے امریکا منتقلی کا فیصلہ

تیزاب گردی کا شکارلیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کیلئے امریکا منتقلی کا فیصلہ- تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈاکٹر ماہ نور کی بیرونِ ملک منتقلی کے لیے تمام ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات مکمل کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور ابتدائی علاج جاری ہے۔ انہیں مزید ایک ہفتے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا جس کے بعد انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واقعہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال کے جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا جہاں ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید متاثر ہوئے تھے جو کوئٹہ میں زیر علاج رہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔