امریکہ نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
امریکہ نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا-امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو ’تباہ‘ کر دیا ہے اور اس کی روایتی عسکری صلاحیتوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔
سنیچر کو فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کی غیر روایتی عسکری صلاحیت بھی شدید کم کر دی ہے۔
نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ایران ایسی طویل مدتی تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار ہے جن کے نتیجے میں امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکیں۔
اُنھوں نے کہا کہ اگر ایران ایسی تبدیلیاں کرنے پر آمادہ نہیں ہوا تو امریکہ دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
وینس نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت مشرقِ وسطیٰ میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ توانائی کی فراہمی میں اضافے کے ذریعے امریکیوں کے لیے ایندھن اور توانائی کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔
