ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا ہے۔

ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر آف لوڈ-ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ٹمپرڈ ویزوں کے ذریعے لائبیریا جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نوید علی اور عصمت اللہ خان فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے لائبیریا روانگی کی کوشش کر رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کے سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تلاشی کے دوران مسافروں کے موبائل فونز سے لائبیریا کے اصل ویزے بھی ملے۔ حکام کے مطابق موبائل فونز میں موجود اصل ویزوں پر سفر کا مقصد ’بزنس‘ درج تھا، جبکہ امیگریشن کے لیے پیش کی گئی دستاویزات میں ویزا کیٹیگری ’ورک‘ ظاہر کی گئی تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں مسافروں نے مبینہ طور پر ایجنٹوں کی مدد سے ویزا کیٹیگری میں ردوبدل کروایا۔ مسافروں نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں یہ ویزے ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل ہوئے تھے۔
ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی یا تبدیل شدہ سفری دستاویزات کے استعمال اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوششوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes